• No products in the cart.

5

2

ریٹینگز

یہ کورس اسلامی فقہ کے بنیادی اصول، تاریخی ارتقاء اور عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے۔ طلبہ کو اس کے …

PRIVATE
کورس کی دسترسی

4 months

رجسٹرڈ طلبہ

96

ویڈیو لیکچرز کا کل وقت

2 hours, 26 minutes

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ


پوری تاریخ بشریت میں مصلحین اور خیر خواہوں کی ہمیشہ یہ تلاش و کوشش رہی ہے کہ ایک ایسے معاشرے کی داغ بیل ڈالیں ، جس میں انسانی قد ریں حاکم ہوں اور معاشرہ برائیوں سے پاک ہو۔

اس مقصد تک پہنچنے اور ایسے سماج کی تشکیل کے لئے کہ جسے بعض اوقات "مدینہ فاضلہ" کے نام سے یاد کرتے ہیں کچھ قوانین و ضوابط کے بارے میں بھی توجہ کی ہے تاکہ سماج کے افراد اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے اور اپنے ہم نوع سے روابط برقرار رکھنے کے سلسلہ میں صحیح راستہ پر چل سکیں۔

دین اسلام جو کہ بشری سعادتوں کی تضمین کا آخری مکتب ہے، ایسے معاشرے کی تشکیل کے اعتقاد کو درست سمجھتا ہے، اور انسان کے فکر و اند یشہ کو صحیح رخ دینے کے سلسلے میں کچھ ایسے خاص اصول و قواعد پر اعتقاد رکھتا ہے جو کائنات کی ابتداء و انتہا کو مشخص کرتے ہیں اور انسان کو پست افکار وبے ہودہ حالات سے نجات دلاتے ہوئے با مقصد زندگی کی طرف راہنمائی کرتے ہیں۔

البتہ اسلام صرف صحیح اعتقاد کو مفید اور کار آمد نہیں سمجھتا بلکہ لوگوں سے اس امر کا بھی متقاضی ہے کہ کردار و عمل کے میدان میں بھی صحیح اور غلط راستہ کو پہچانیں اور اچھائیوں کو اپناتے ہوئے برائیوں سے پرہیز کریں۔ (١)

کلیدی موضوع

اسلام کے جس شعبہ پر اس منصوبہ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اسے "فقہ" یا "احکام" کہتے ہیں جو درحقیقت عملی قوانین کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس کا سرچشمہ وحی الٰہی ہے، نیز ان کی تفسیر و تبیین معصومین علیہم السلام نے کی ہے۔ یہ وہ قوانین ہیں جو قطعاً ناقابلِ تغیر ہیں اور یہ تمام موضوعات، بیرونی مصادیق اور رونما ہونے والے حوادث کا احاطہ کرتے ہیں۔

ان قوانین کی معلومات ہمیشہ دینی مدرسوں کے بنیادی اور اساسی اسباق میں شامل رہی ہے۔ چنانچہ وثوق کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ اسلامی علمی معاشرہے کے تشکیل کی ایک اصلی بنیاد علم فقہ ہے، اور اسلامی علوم کے فقہاء عالی ترین اور قابلِ قدر دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں۔

'' علمائے اسلام صدیوں سے محرومین کی پناہ گاہ بنے رہے ہیں اور مستضعفین ہمیشہ بزرگ فقہاء کے شیرین اور خوشگوار چشمۂ معرفت سے سیراب ہوتے رہے ہیں '' (٤)

علمائے اسلام نے اسلامی فقہ کے تحفظ اور شریعت مقدس کے دفاع میں بہت سی تلخیاں اور سختیاں برداشت کی ہیں، اور حلال و حرام اور دینی مسائل کی کسی قسم کے دخل و تصرف کے بغیر ترویج کرتے رہے ہیں۔

کتنی کتابیں ایسی ہیں جو تقیہ کی حالت میں اور جیلوں کی کال کوٹھریوں میں تالیف کی گئی ہیں۔ (۵) اور کتنے کتب خانے، جو علماء کی سیکڑوں سالوں کی محنتوں کا نتیجہ تھے، لوٹ کھسوٹ اور غارت گری کے شکار ہوچکے یا دشمنوں کے غیض و غضب اور کینہ پروری کی آگ میں جل کے خاکستر ہوچکے ہیں۔ اس سے بڑھ کر کتنے علماء دین کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی بازی لگا کر اپنے خون سے فقہ کی کتابوں کے اوراق کو رنگین کرگئے۔

لیکن ان تمام مشکلات اور سختیوں کے باوجود ان علماء نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تلاش و کوشش کو جاری رکھتے ہوئے فقہی مسائل کو ان کے منابع سے استنباط کرکے بہترین صورت میں ترتیب دے کر لوگوں کی دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پیش کرتے رہے ہیں۔

رسالۂ عملیہ

آج کل مراجع عظام کے رسالے جو "توضیح المسائل" کے عنوان سے لوگوں کے ہاتھ میں ہیں، یہ انہی فقہاء کی زحمتوں کا ثمرہ ہیں۔ بعض اوقات ان توضیح المسائل میں موجودہ احکام میں سے صرف ایک حکم کے استنباط کے لئے طویل وقت صرف ہوا ہے۔ لیکن چونکہ موجودہ توضیح المسائل عام لوگوں کے مطالعہ اور استفادہ کے لئے تالیف کی گئی ہیں، اس لئے ان میں بعض اصطلاحیں اہل فن سے مربوط ہیں اور بعض مقامات پر پیچیدہ، مشکل اور غیر مانوس عبارتیں بھی پائی جاتی ہیں جو عام نوجوانوں کے لئے ناقابلِ فہم ہیں۔

قدیم زمانے سے آج تک دینی مدارس میں مختلف علمی مضامین، منجملہ "فقہ" کو مختلف درجوں میں پڑھانے کے لئے مخصوص کتابیں معین کی جاتی رہی ہیں۔ یہ رسم نہ تھی کہ جدید طلاب کو "شیخ انصاری کی مکاسب" یا "کفایہ" پڑھائی جائے۔ ابتداء میں سادہ، رواں اور چھوٹی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور رفتہ رفتہ مفصل اور عمیق کتابوں کو پڑھایا جاتا ہے۔

🎬 کورس

ایسوسی ایٹ عالم / عالمہ

⏱ 15–25 منٹ کے یونٹس 🎯 عملی رہنمائی
 

استادِ محترم

بانی و وائس چانسلر
مصباحُ الدُّجی یونیورسٹی
پروفیسر علامہ غلام صابر
پروفیسر علامہ غلام صابر
بانی و وائس چانسلر مصباحُ الدُّجی یونیورسٹی
سینئر ماہرِ تعلیم و دینی مربی
پروفیسر علامہ غلام صابر صاحب ایک ہمہ جہت دینی رہنما اور ماہرِ تعلیم ہیں، جنہوں نے دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور ادارہ سازی کے میدان میں گہرا اور بھرپور تجربہ حاصل کیا ہے۔ آپ نئی نسل کو صرف معلومات نہیں دیتے بلکہ شعور، ذمہ داری اور کردار سکھاتے ہیں۔ آپ کا وژن یہ ہے کہ دینی روایت کو عصری تقاضوں کے ساتھ جوڑا جائے اور طلبہ کو میدانِ عمل کے قابل بنایا جائے، نہ صرف نظری طور پر بلکہ فکری و سماجی سطح پر بھی۔
  • قابلیّت اور اسناد: ایسوسی ایٹ انجینئر، الواعظ، بی ایڈ، ایم اے اسلامیات، ایم اے انگلش
  • مہارت کے شعبے: دینی نصاب کی تشکیل، اخلاقی و سماجی تربیت، عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم
  • تجربہ: کئی دہائیوں پر مشتمل علمی و تنظیمی خدمات بطور معلم، خطیب اور مربی
🏛 مؤسس و VC 🎙 تجربہ کار واعظ و خطیب 📘 نصاب ساز اور مربی
اس کورس سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ
  1. ہر یونٹ کو توجہ سے سنیں، صرف چیک باکس نہ کریں۔
  2. اخلاقی اور فکری نکات کو اپنی ڈائری میں لکھیں اور ہفتہ وار ریویو کریں۔
  3. سوالات اور ابہامات LMS فورم میں شیئر کریں تاکہ رہنمائی جاری رہے۔

 

Course Currilcum

    • پیش لفظ – احکام کی تعلیم Details 00:05:00
    • احکام کی تعلیم: درس اول – اسلام میں احکام کا مقام Details 00:11:00
    • احکام کی تعلیم : درس دوم : اجتہاد وتقلید Details 00:08:00
    • احکام کی تعلیم : درس سوم : طہارت Details 00:10:00
    • احکام کی تعلیم : مقدمہ و درس 1 تا 3 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس چہارم : پاک چیز کیسے نجس ہو جاتی ہے ؟ Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس پنجم : پانی کے احکام Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس ششم : نجس زمین کو پاک کرنے کا طریقہ Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 4 تا 6 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : سبق 10 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 11 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 12 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 10 تا 12 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس 13 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 14 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 15 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 13 تا 15 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس 16 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 17 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 18 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 19 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 20 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 16 تا 20 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس 21 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 23,24 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 25 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 26 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 21 تا 26 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس 27 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 28 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 29 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 30 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 30 تا 27 : معروضی سوالات 00:14:00
    • احکام کی تعلیم : درس 31 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 32 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 33 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 34 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 35 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم : درس 36 Details 00:00:00
    • احکام کی تعلیم: درس 31 تا 36 :معروضی سوالات 00:14:00

مزید کورسز

Course Reviews

5

5
2 ratings
  • 5 stars2
  • 4 stars0
  • 3 stars0
  • 2 stars0
  • 1 stars0
  1. Good
    5

    I found this course very useful and effective

  2. الحمدللہ
    5

    ماشاءاللہ الحمدللہ، خدا ہم سب کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے

Template Design © VibeThemes. All rights reserved.